اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاقائی کوششوں میں تعاون کیلئے سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ میں 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سارک سیکرٹریٹ کو حکومت پاکستان کے اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سیکرٹری جنرل سارک سے ٹیلی فون پر رابطے کیا اور اس …
پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاقائی کوششوں میں تعاون کیلئے سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ میں 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاقائی کوششوں میں تعاون کیلئے سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ میں 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سارک سیکرٹریٹ کو حکومت پاکستان کے اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سیکرٹری جنرل سارک سے ٹیلی فون پر رابطے کیا اور اس سلسلے میں انہیں پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ فنڈ کا استعمال سارک چارٹر کے مطابق سارک کے تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کا اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے اور علاقائی تعاون مستحکم۔کرنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔








