اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ممتاز سماجی شخصیت خورشید عالم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کے مہلک اثرات سے بچاﺅ کے لئے فنڈ جمع کرنے کی قومی مہم سے متعلق وزیراعظم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو خورشید عالم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ خورشید عالم کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس نے جاری …
ممتاز سماجی شخصیت خورشید عالم کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے فنڈ جمع کرنے کی قومی مہم سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ممتاز سماجی شخصیت خورشید عالم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کے مہلک اثرات سے بچاﺅ کے لئے فنڈ جمع کرنے کی قومی مہم سے متعلق وزیراعظم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو خورشید عالم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ خورشید عالم کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس نے جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید عالم کسی بھی معاوضے کے بغیر اعزازی طور پر بطور فوکل پرسن خدمات سرانجام دیں گے۔ خورشید عالم کورونا فنڈ میں عوام خصوصاً صاحب ثروت اور کاروباری حضرات کی شمولیت کیلئے اقدامات تجویز کریں گے۔ بطور فوکل پرسن خورشید عالم کورونا فنڈ سے متعلق چلائی جانے والی مہم سے وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے اور مہم کی کامیابی کیلئے متعلقہ فریقین سے فعال روابط قائم کرنا بھی بطور فوکل پرسن خورشید عالم کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔ خورشید عالم مہم کے حوالے سے پیش آنے والے معاملات اور انکے مجوزہ حل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے خورشید عالم سماجی و خیراتی شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ خورشید عالم نے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر اور اہم ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔








