سرینگر ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو 69روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ برقرار رہا جبکہ جاری انتفادہ کے دوران اب تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 100ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے عوام عبدالاضحی کے روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارتی غیر قانونی قبضے …
مقبوضہ کشمیر :جاری انتفادہ کا 69واں روز، کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار، شہداءکی تعداد 100ہو گئی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو 69روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ برقرار رہا جبکہ جاری انتفادہ کے دوران اب تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 100ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے عوام عبدالاضحی کے روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارتی غیر قانونی قبضے اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورسرینگر، بڈگام ، اسلام آباد،بجبہاڑہ، شوپیاں، پلوامہ، پانپور ،سوپور،کولگام ، بارہمولہ، ، کپوارہ ہندواڑہ، سوپور، بانڈی پورہ،قاضی گنڈ ،بانیہال،کشواڑ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے ۔








