نئی دہلی۔ 16اپریل (اے پی پی) ماہم ورما نے بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر ماہم ورما نے اتراکھنڈ میں اپنی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد سی ای او راہول جوہری کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔ ورما نے گزشتہ ماہ ریاستی باڈی کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور …
ماہم ورما نے بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مزید خبریں
نئی دہلی۔ 16اپریل (اے پی پی) ماہم ورما نے بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر ماہم ورما نے اتراکھنڈ میں اپنی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد سی ای او راہول جوہری کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔ ورما نے گزشتہ ماہ ریاستی باڈی کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق ، کسی شخص کو ریاست یا مرکز کی سطح پر بیک وقت دو عہدوں پر رہنے کی اجازت نہیں ہے۔پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ورما نے کہا ، "میرے لئے اپنی ریاستی ایسوسی ایشن کا خیال رکھنا ضروری تھا جو آسانی سے نہیں چل رہی تھی۔ میں نے اپنا استعفیٰ سی ای او راہل جوہری کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سینئر عہدیداران کی موجودگی میں قبول کرلیا جائے گا۔ اتراکھنڈ کی ریاستی تنظیم میں مسائل کی وجہ سے انہوں نے اسے دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنی مجبوریوں کے بارے میں سکریٹری (جے شاہ) کو پہلے ہی بتا دیا ہے۔ اگر میں واپس نہ جاتا اور ریاستی ادارہ کا چارج نہ سنبھالتا تو ایسوسی ایشن میں گڑبڑ کی توقع تھی۔ اسی وجہ سے میں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ ملک میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے خصوصی جنرل اجلاس مشکل ہوگا جو کسی عہدے کے خالی ہونے پر 45 دن بعد میں بلایا جانا چاہئے۔بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ "ہم کورونا وبائی بیماری کے تناظر میں دوسرے مرحلہ کے لاک ڈاو¿ن میں جارہے ہیں۔ ہم 45 دن میں ایس جی ایم کے بارے میں سوچ بھی کیسے سکتے ہیں؟۔ مزید یہ کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے کے لئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست بھی ابھی تک واضح نہیں۔







