وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا اپنے حلقے این اے 191ڈیرہ غازی خان میں احساس کفالت کیش پروگرام سینٹرز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے حلقے این اے 191ڈیرہ غازی خان میں احساس کفالت کیش پروگرام سینٹرز کا دورہ کیا اور کئے جانے والے انتطامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر سمیع اللّٰہ اور ضلعی چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر زرتاج گل نے کہا کہ حکومت کورونا …

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے حلقے این اے 191ڈیرہ غازی خان میں احساس کفالت کیش پروگرام سینٹرز کا دورہ کیا اور کئے جانے والے انتطامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر سمیع اللّٰہ اور ضلعی چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر زرتاج گل نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ دیہاڑی دار مزدورں اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔مختلف سینٹرز کے دوروں پر وزیر مملکت کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر زرتاج گل وزیر نے غریب عوام مرد اور خواتین کے مسائل سنے اور ان کو حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں