لاہور۔20 اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر حفاظتی تدابےر پر عمل نہیں کیا جائیگا تو کورونا وائرس کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا ‘سنگاپور میںکوروناسے نجات کاسوچ کر گھروں سے باہر نکلنے کے نتائج پوری دنےا کے سامنے ہیں ‘کورونا کسی رنگ نسل ومذہب کی بنیاد پر تفر یق نہیں کر سکتا اس لیے لوگ گھروں میں رہ کر ہی کورنا سے بچ …
لوگ گھروں میں رہ کر ہی کورنا سے بچ سکتے ہیںی، گور نر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔20 اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر حفاظتی تدابےر پر عمل نہیں کیا جائیگا تو کورونا وائرس کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا ‘سنگاپور میںکوروناسے نجات کاسوچ کر گھروں سے باہر نکلنے کے نتائج پوری دنےا کے سامنے ہیں ‘کورونا کسی رنگ نسل ومذہب کی بنیاد پر تفر یق نہیں کر سکتا اس لیے لوگ گھروں میں رہ کر ہی کورنا سے بچ سکتے ہیں ‘کوروناکیخلاف جنگ لڑ نے اور غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر نیوالے قومی ہیرو ہیں‘بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی منصوبہ شر مناک ہے اقوام متحدہ کواس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں تحر یک انصاف کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی شانیلا روتھ ‘اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور بھی موجود تھی








