اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا …
وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد کی ملاقات،اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی وباکی صورتحال بارے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کمزور طبقوں کو ریلیف و مالی معاونت فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔








