وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جاوید آفریدی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئیں۔ وزیر …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جاوید آفریدی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جن صنعتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے ان کے حوالے سے جامع ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا حکومت اور صنعت کاروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں وہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ممکنہ حد تک صنعتی عمل و کاروباری سرگرمیوں کی روانی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مزدور اور سفید پوش عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے۔ اس حوالے سے حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حالات و واقعات کے مطابق لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان اور زلمی فاونڈیشن جلد دوسرے مرحلے میں کورونا وائرس ریلیف فنڈ اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔