وفاقی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے3 ارب 66کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں وفاقی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 3ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہے، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 4ارب 74کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں وفاقی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 3ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہے، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 4ارب 74کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکولز کے قیام کے لیے ایک ارب 9کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کے لیے 31کروڑ، قومی نصاب کونسل کے لیے 6کروڑ88لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔