اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدمات اسد عمر کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، اور وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ نے وڈیو لنک کے توسط سے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کی زمین کے حصول کے علاوہ تعمیراتی ٹھیکوں …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق جائزہ اجلاس شرکاء کو منصوبے کی زمین کے حصول کے علاوہ تعمیراتی ٹھیکوں کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدمات اسد عمر کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، اور وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ نے وڈیو لنک کے توسط سے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کی زمین کے حصول کے علاوہ تعمیراتی ٹھیکوں کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واپڈا کے حکام نے شرکاء کو زمین کی خریداری، آباد کاری اور دیگر پہلوئوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 6 بڑے حصوں میں منقسم ہے اور ہر حصے کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹھیکے مشاورت کے بعد دیئے جائیں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے قومی ضرورت کے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں واپڈا کو ضروری اعانت فراہم کریں گے۔ وزارت منصوبہ بندی، توانائی اور واپڈا کے اعلٰی حکام بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔








