اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی بیروزگاری کے خلاف جنگ میں وزارت موسمیا تی تبدیلی فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے، بہت جلد 10 بلین ٹری سونامی کا اگلا فیز شروع کیا جا رہا ہے جس میں اس سال کے اندر 2 لا کھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جمعرات کو جاری …
حکومت کی بیروزگاری کے خلاف جنگ میں وزارت موسمیا تی تبدیلی فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے، بہت جلد 10 بلین ٹری سونامی کا اگلا فیز شروع کیا جا رہا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی بیروزگاری کے خلاف جنگ میں وزارت موسمیا تی تبدیلی فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے، بہت جلد 10 بلین ٹری سونامی کا اگلا فیز شروع کیا جا رہا ہے جس میں اس سال کے اندر 2 لا کھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ثمرات کا وقت آ گیا ہے جس کے مطابق حکومت اس منصوبے کے پہلے فیز سے 65 ہزار سے زیادہ لوگوں کو روز گار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ بیروزگاری ہے، ان حالات کو دیکھ کر یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اب ہم نے اس میں تیزی لانے کیلئے اس کو دوگنا کر دیا گیا ہے، اس کو مزید بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 31 نیشنل پارکس ہیں جس میں ایک نیشنل پارک سروس بنا رہے ہیں، اس کا پورا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے، اربن ایریا کے اندر جو ہمارے پروگرام ہیں ان کے ذریعے بھی روز گار دینے جا رہے ہیں۔ ملک امین اسلم نے 10 بلین کے پہلے فیز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں پورے پاکستان میں ملازمتیں دی گئی ہیں جس میں نوجوانوں اور خواتین کو شامل کیا گیا ہے، نرسریاں اور درختوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی کی جا رہی ہے، فائر فائٹر پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 بلین ٹری سونامی کا دوسرا فیز جو آ رہا ہے جس کی ہم نے پلاننگ بھی کر لی ہے، اس کو ہم نے اگلے ہفتہ لانچ کرنے جا رہے ہیں جس میں ہم نے ٹارگٹ کیا ہوا ہے کہ اس سال کے اندر 2 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔








