اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت کی 8 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 1.046 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، تجویز کردہ 8 نئے ترقیاتی منصوبوں میں قومی خبررساں ادارہ اے پی پی کے نیوزآپریشنز کی تشکیل نو کیلئے 786.9 ملین روپے …
وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میںپی ایس ڈی پی کے تحت وزارت کی 8 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 1.046 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت کی 8 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 1.046 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، تجویز کردہ 8 نئے ترقیاتی منصوبوں میں قومی خبررساں ادارہ اے پی پی کے نیوزآپریشنز کی تشکیل نو کیلئے 786.9 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبرحسین درانی کی زیر صدارت اجلاس میں نئے ترجیحی منصوبوں کوحتمی شکل دیدی گئی ۔وزارت کی طرف سے تجویز کردہ 8 نئے ترقیاتی منصوبوں میں قومی خبررساں ادارہ اے پی پی کے نیوزآپریشنز کی تشکیل نو کا منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 786.9 ملین روپے کی لاگت کاتخمینہ لگایا گیاہے، اس منصوبہ کے تحت اسلام آباد، لاہور، کراچی ، کوئٹہ، پشاور اورمختلف شہروںمیں واقع دیگرسٹیشنوں پر پر انے آلات کی بجائے جدیدترین آلات پرمبنی ٹیکنالوجی کی تنصیب عمل میں لائی جائیگی،منصوبہ کے تحت اے پی پی کی خبری خدمات بشمول آئی پی ٹی وی، سوشل میڈیا، ویب اورویڈیوسروسز کو اپ گریڈ کرکے اسے جدیدترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔وزارت اطلاعات نے 20 براڈکاسٹنگ ہاوسز میں 45 سٹوڈیوز کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز کوبھی حتمی شکل دی ہے، اس منصوبہ پر دوبرسوں میں 254.945 ملین روپے کی لاگت کاتخمینہ ہے، پہلے سال میں اس منصوبہ کیلئے 100 ملین روپے کی درخواست کی گئی ہے۔اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹرایچ نائن میں اے پی پی کے پلاٹ پرآفس بلڈنگ کی تعمیر کے ضمن میں فیزایبلٹی سٹڈی کیلئے 15 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز کوبھی حتمی شکل دیدی گئی۔اسی طرح پاکستان انفارمیش سینٹرز فیزون کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے جس پر69.352 روپے کی لاگت کاتخمینہ ہے، منصوبہ ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا اوراس کامقصد نچلی سطح سے قومی میڈیا کے اجتماعی عمل کی استعداد کوبڑھانا اور قومی میڈیا میں پریس کلبوں کی آواز اوررائے کو جگہ فراہم کرنا ہے، انفارمیشن مراکزکے قیام سے دوردراز کے علاقوں میں الیکٹرانک، پرنٹ اورڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کوقومی ترقی میں شاملکرنا اوراورحکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ وزارت اطلاعات نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں مجوزہ پاکستان میڈیا یونیورسٹی کی فیزایبلٹی سٹڈی کیلئے 17 ملین روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے ۔ وزارت اطلاعات نے وزارت اورذیلی وماتحت اداروں کیلئے آفس اکاموڈیشن کیلئے کثیرمنزلہ عمارت کی فیزایبلٹی سٹڈی کیلئے 20 ملین روپے مختص کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔وزارت اطلاعات ونشریات نے کراچی میں انفارمیشن سینٹرکے قیام کے ضمن میں فیزایبلٹی سٹڈی کیلئے 15 ملین روپے اور وزارت میں آٹومیٹڈانفارمیشن رپورٹنگ نظام کیلئے 23.192 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔








