اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان کے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے سارے ملک کا قرضہ اتر جائے گا۔ جمعرات کو احساس ٹیلی تھون میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ملک کو …
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان کے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے سارے ملک کا قرضہ اتر جائے گا۔ جمعرات کو احساس ٹیلی تھون میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ملک کو کھانے والے تھے وہ تو نکل گئے ہیں اور اب پاکستان اچھے ہاتھوں میں ہے، آزمائش کا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں ملاقات کا وقت دیں ان کے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرضہ بھی اتر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مچھر کالونی اور ملک کے دیگر غریب علاقوں کے حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، اس وائرس کو پھیلنے سے ہم روک سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ وزرائے اعظم صرف نگرانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں لیکن پاکستان کے وزیراعظم خود سارا کام کر رہے ہیں، لوگوں کو یہ سمجھانا ہو گا کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔








