اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس اور وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہماری کوئی حیثیت نہیں، مخیر حضرات کو دل کھول کر اس مشکل گھڑی میں عطیات دینے چاہئیں۔ جمعرات کو احساس ٹیلی تھون میں حصہ لیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ جب ہم 1992ء کو یاد کرتے ہیں تو ہمارے اندر ایک خوشی …
پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہماری کوئی حیثیت نہیں، مخیر حضرات کو دل کھول کر اس مشکل گھڑی میں عطیات دینے چاہئیں سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس اور وسیم اکرم کا احساس ٹیلی تھون میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس اور وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہماری کوئی حیثیت نہیں، مخیر حضرات کو دل کھول کر اس مشکل گھڑی میں عطیات دینے چاہئیں۔ جمعرات کو احساس ٹیلی تھون میں حصہ لیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ جب ہم 1992ء کو یاد کرتے ہیں تو ہمارے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے، شوکت خانم ہسپتال کے لئے لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے تھے، اب بھی امید ہے کہ موجودہ حالات میں بھی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی بھی ایک مسئلہ ہے ساری دنیا میں مقیم پاکستانی اس وقت ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ملک پائوں پر کھڑا ہو سکتے۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ 1990ء کی دہائی سے ہم نے چندہ جمع کرنا شروع کیا تھا، موجودہ حالات میں ہمیں عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں بے احتیاطی نہیں کرنی، ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور کنٹرولڈ لاک ڈائون کیا جائے تو کورونا وائرس کا پھیلائو روکا جا سکتا ہے۔








