اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)کورونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں جمعرات کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خصوصی ''احساس ٹیلی تھون ''کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات کم کرنے کیلئے معاشرہ کے کمزور طبقات اور مستحقین کیلئے عطیات اکٹھا کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود اس ٹیلی تھون میں شرکت کی۔ وزیراعظم …
کورونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خصوصی ”احساس ٹیلی تھون ”کا انعقاد پہلے 30 منٹ میں 14 کروڑ سے زائد اکٹھے ہو ئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)کورونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں جمعرات کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خصوصی ”احساس ٹیلی تھون ”کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات کم کرنے کیلئے معاشرہ کے کمزور طبقات اور مستحقین کیلئے عطیات اکٹھا کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود اس ٹیلی تھون میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی تھی کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں، یہ ٹیلی تھان پی ٹی و ی، جیو ٹی وی ، دنیا، ہم ٹی وی، اے آر وائی، ایکسپریس، سمیت مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے بھی نشر کی گئ، ٹیلی تھون میں مختلف چینلز سے وابستہ معروف اینکرز نے شرکت کی جن میں شفا یوسفزئی، حامد میر، کامران شاہد، منصور علی خان، سمیع ابراہیم، محمد مالک، کاشف عباسی، منیبہ مزاری، ندیم ملک شامل تھے، اس لحاظ سے یہ ٹیلی تھون منفرد تھی کہ یہ نہ صرف طویل دورانیے پر مشتمل تھی بلکہ بیک وقت متعدد چینلز سے نشر کی گء اور مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز نے اس میں شرکت کی، اینکرز نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیے گئے اقدامات خوش آئند ہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں زبردست قومی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے، وزیر اعظم کی دیانت داری اور سماجی شعبے میں ان کی خدمات کے سب معترف ہیں، ملکی آبادی کا بڑا طبقہ لاک ڈاؤن سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دل کھول کے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں، ، وزیراعظم احساس ٹیلی تھون کے پہلے 30 منٹ میں ہی 14 کروڑ سے زائد اکٹھے ہو گئے، پروگرام میں سابق کرکٹر جاوید میانداد، معروف سنگر علی ظفر، معروف فنکارہ بشری انصاری نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ کو سراہا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں، معروف کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس اور جاوید میانداد کے علاوہ سابق کرکٹ کمنٹیٹر افتخار احمد نے بھی ٹیلی تھون میں شرکت کی اور سراہا۔








