کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے وزیراعظم عمران خان کی سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنکشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنکشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسپیکر نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے۔کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے اسپیکر کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنکشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی یے۔ ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔سپیکر نے وزیر اعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے بتایاکہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔ سپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کر رہی ہے۔ سپیکر نے وزیراعظم کی طرف سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈ کو قومی سطح پر پذیرائی کو سراہا اور کہاکہ ریلیف فنڈ میں پاکستانی قوم کی بھرپور شرکت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے۔