اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کر کے اْنہیں اسلامی نظریاتی کونسل اور ملک بھر کے علماء مشائخ کی طرف سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری تعمیری کوششوں سے آگاہ کیا۔ایوان صدرآزاد کشمیر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلامی …
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کر کے اْنہیں اسلامی نظریاتی کونسل اور ملک بھر کے علماء مشائخ کی طرف سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری تعمیری کوششوں سے آگاہ کیا۔ایوان صدرآزاد کشمیر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین نے صدر ریاست کو بتایا کہ علماء مشائخ نے اس بات پر اتفاق رائے کر لیا ہے کہ وہ عوام کو صفائی ستھرائی، سماجی فاصلہ، تنہائی اور رضا کارانہ طور پر لاک ڈاؤن کی پابندی کریں گے اور یہ ساری رہنمائی شریعت کے اْصولو ں کی روشنی میں کر رہے ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ علماء حکومت اور مقامی کمیونیٹیز کے درمیان روابط کار مستحکم بنانے کے لیے کئی کانفرنسز بھی کی گئی ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو کورونا وائرس کی شکل میں سامنے آنے والے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو اْن کوششوں سے آگاہ کیا جو آزاد کشمیر کے علماء کی صائب رائے حاصل کرنے اور اْن کے اور پاکستان کے علماء کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی پیدا کر کے کرونا وائرس کے حوالہ سے جاری لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ صدر ریاست نے کہا کہ آزاد کشمیر کے علماء نے حکومت کو مشاورت فراہم کرنے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اْصول کو پیش نظر رکھا اور علماء عوام کو نمازوں، نماز تراویح اور دوسرے مذہبی فرائض کے حوالے سے ایک واضح لائحہ عمل رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ علماء اس بات پر بھی پر عزم ہیں کہ کرونا وبا کے حوالے سے عوام میں شعور اْجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو زکوة، صدقات اور عطیات کے ذریعے معاشرے کے غریب اور کمزور لوگوں کی مدد پر بھی راغب کریں گے۔








