این ڈی ایم اے کی جانب سے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے) کی جانب سے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے) کی جانب سے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔ پیر کو آنے والے سامان میں159 وینٹلیٹرز اور15 ایکسرے مشینیں شامل ہیں۔ 200 تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے ذاتی حفاظتی اشیاء(پی پی ایز) بھی شامل ہیں۔ اسی طرح 2 لاکھ 90 ہزار سرجیکل ماسک اور 15 ہزار حفاظتی سوٹ، 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5 ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں۔