24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز، 12 اموات رپورٹ، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13,328، اموات 281 ہو گئیں، 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میںمتاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات ہوئیں۔ سندھ میں81، پنجاب میں 83، کے پی کے میں 98 مریض ، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں 3,3 اور بلوچستان میں 13 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔