اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں عوام بالخصوص کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی میں متحرک کر دار ادا کریں۔یہ ہدایت انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز الائی اور علی خان جدون سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں ممبران …
ارکان قومی اسمبلی موجودہ صورت حال میں عوام بالخصوص کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی میں متحرک کر دار ادا کریں وزیرِ اعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں عوام بالخصوص کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی میں متحرک کر دار ادا کریں۔یہ ہدایت انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز الائی اور علی خان جدون سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقے کی صورتحال اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا اورترقیاتی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیداہونے والے صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام اور خصوصا کمزور طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کریں۔








