اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، نکتہ نظر کا فرق ہمارے اور سندھ حکومت کے مابین ہے کیونکہ ان کی ترجیح صرف جانوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وباءکے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اجمل …
وفاق کا سندھ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وباءکے چوتھے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، نکتہ نظر کا فرق ہمارے اور سندھ حکومت کے مابین ہے کیونکہ ان کی ترجیح صرف جانوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وباءکے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اجمل بلوچ نے چھوٹے تاجروں کی بہترین انداز میں ترجمانی کی، ہمیں ان کی تکالیف کا ادراک ہے، ہم شروع سے یہ کہہ رہے ہیں کہ جان بھی بچانی ہے اور بھوک سے بھی بچنا ہے، ہمیں اس میں توازن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق کا کوئی جھگڑا نہیں، نکتہ نظر کا فرق ہمارے اور سندھ حکومت کے مابین ہے کیونکہ ان کی ترجیح صرف جانوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کمیٹی نے اس اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے کہ سندھ حکومت کل بلاجواز گرفتار کئے گئے تاجروں کو فی الفور رہا کرے، عام تاثر یہ ہے کہ کراچی میں بہت مو¿ثر لاک ڈاو¿ن ہوا لیکن کراچی میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کلفٹن اور ڈیفنس کے علاوہ بھی کراچی ہے اسے دیکھیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بحث پوری دنیا میں چل رہی ہے کہ لاک ڈاو¿ن ہونا چاہئے یا نہیں ہونا چاہئے اور اگر ہونا چاہئے تو کتنا ہونا چاہئے۔








