حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے ان شائ اللہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پائیں گے اور مضبوط قوم بن کر ابھریں گےِ: صدر مملکت

کوئٹہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے ان شائ اللہ ہم کورونا وائرس کی وبا پر قابو پائیں گے اور مضبوط قوم بن کر ابھریں گے۔ وہ بدھ کو بلوچستان میں کورونا کی صورتحال اور اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ …

کوئٹہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے ان شائ اللہ ہم کورونا وائرس کی وبا پر قابو پائیں گے اور مضبوط قوم بن کر ابھریں گے۔ وہ بدھ کو بلوچستان میں کورونا کی صورتحال اور اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وباءسے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، یہ ایک عالمی چیلنج ہے، لاک ڈاو¿ن کتنا کرنا ہے اس پر دنیا بھر میں بحث جاری ہے، وفاقی و صوبائی حکومت اور ادارے مل کر اقدامات کر رہے ہیں، تعاون بڑھانے کے حوالے سے آج کے اجلاس میں بات چیت ہوئی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، عوام بھی بھرپور طریقے سے اس میں حصہ لے رہے ہیں، سب کو احساس ہے کہ اس وباءسے خود کو بچانا ہے، معاشرے کے غریب طبقے پر صورتحال کا جو اثر پڑ رہا ہے وزیراعظم کو اس کا بھرپور احساس ہے اور احساس پروگرام کے تحت حکومت نے مدد فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے، حکومت مختلف شعبوں کو کھولنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کر رہی ہے، جب میں چین کے دورے پر گیا تو وہاں مجھے بتایا گیا کہ چین کی حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں سات مرتبہ اپنا طریق کار تبدیل کیا، ہمیں جامع حکمت عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر مشاورت سے صورتحال سے نمٹنا ہے۔ صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس صورتحال کے نتیجہ میں ہم طاقتور قوم بن کر ابھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا اناج اور خوراک خود پیدا کرنے والے مستقبل میں فائدے میں رہیں گے، ہمیں زرعی شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آج دنیا میں تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن اناج اور خوراک کی مانگ بڑھ رہی ہے، آج کے اجلاس میں مختلف پہلوو¿ں سے صورتحال کا جائزہ لیا ہے، اہم اداروں کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے، وفاقی و صوبائی اداروں میں تعاون بڑھا کر صورتحال سے زیادہ بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھرپور توجہ دیں، ملک میں ٹیسٹنگ سمیت کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کیلئے درکار سہولیات میں اضافہ ہوا ہے اور ہم خود بھی ماسک اور دیگرچیزیں تیار کر رہے ہیں۔