گھنٹوں کے دوران 990 نئے کیسز، 24 مزید اموات رپورٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 12117، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16817تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات385 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے …

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 12117، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16817تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات385 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6340 تک پہنچ گئی، سندھ میں 6053کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2627 اور اسلام آباد میں343 ہوگئی، بلوچستان میں 1049گلگت بلتستان میں339 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 4315 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 385 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران24 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 112، پنجاب میں 106، کے پی کے میں 146 ، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 14 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کورونا وائرس کے متاثرین میں مقامی پھیلاﺅ84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلاﺅ 16 فیصد ہے۔ اب تک 1,82,131افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں7971 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں3706 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 142 متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔