بیجنگ ۔ یکم مئی (اے پی پی)چین میں کورونا وائرس کے 12 نئے مریضں سامنے آگئے جن میں سے چھ کیس بیرون ملک سے آئے لوگوں سے منسلک ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ چھ نئے کیس مقامی سطح پرانفیکشن سے ہیں جن میں پانچ ہیلونگ جیانگ صوبہ میں اور ایک کیس منگولیا میں سامنے آیا ہے۔ …
چین میں مہلک کورونا وائرس سے 12 نئے مصدقہ متاثرین کی تصدیق

مزید خبریں
بیجنگ ۔ یکم مئی (اے پی پی)چین میں کورونا وائرس کے 12 نئے مریضں سامنے آگئے جن میں سے چھ کیس بیرون ملک سے آئے لوگوں سے منسلک ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ چھ نئے کیس مقامی سطح پرانفیکشن سے ہیں جن میں پانچ ہیلونگ جیانگ صوبہ میں اور ایک کیس منگولیا میں سامنے آیا ہے۔ تین مشتبہ کیس بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے ہیں اور یہ تمام کیس شنگھائی میں سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں گزشتہ روزکورونا سے ایک بھی شخص کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ چین میں جو نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں ان میں نصف کیسز ایسے ہیں جو کہ بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔ مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کے واقعات میں ہیلونگ جیانگ صوبے میں پانچ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ روس کے ساتھ سرحدی صوبہ ہے۔ مجموعی طور پر چین میں کل متاثرین کی تعداد 82874 ہے اور تقریباً 90 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایسے 24 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں ٹیسٹ تو پازیٹیو ہے مگر ان مریضوں میں علامات نہیں ہےں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4633 ہے۔








