بھارت کورونا وائرس کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کررہا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن ہے اور دوسری بھارت اس کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کررہا ہے، اقوام متحدہ نے قیدیوں کی رہائی کی بات کی جبکہ بھارت اس کے برعکس کشمیر میں کررہا ہے۔اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن ہے اور دوسری بھارت اس کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کررہا ہے، اقوام متحدہ نے قیدیوں کی رہائی کی بات کی جبکہ بھارت اس کے برعکس کشمیر میں کررہا ہے۔اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس اور لاک ڈا¶ن جیسی صورتحال ہے ،پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے اپنے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے،ہندوستان نے حال ہی میں نئے ڈومیسائل کا کالا قانون پاس کروایا ہے،اس کالے قانون کی صورت میں بھارت کشمیر میں اپنے ہندو¶ں کو لا کر شہریت دینا چاہتا ہے،ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے،صرف اپریل میں 33 لوگ شھید جبکہ 152 انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں ،لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی سامنے ہیں ، مشعال ملک نے کہا کہ ایک طرف یو این سیکرٹری نے کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے جبکہ مودی یو این سیکرٹری کے بیان کے 360 ڈگری الٹ کر کے کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے ،مشعال ملک نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیاجائے،پوری دنیا کو اب جاگنا ہو گا اور کورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔