دریاﺅں اورآبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 61000 کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 52700 کیوسک اور اخراج 52700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 61000 کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 52700 کیوسک اور اخراج 52700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 79200 کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر آمد 28700کیوسک اور اخراج 16000 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1479.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.435 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1209.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.967 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.131 ملین ایکڑ فٹ ہے۔