اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپریل 2020ءکے دوران مقامی کیپٹل مارکیٹ سے68.971 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 3.8 فیصد یعنی 1260.81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کے اختتام مارکیٹ 34111.64 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ کے ماہرین نے کہا ہے …
غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلاءکے باوجود پی ایس ایکس میں تیزی حوصلہ افزاءہے، ماہرین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپریل 2020ءکے دوران مقامی کیپٹل مارکیٹ سے68.971 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 3.8 فیصد یعنی 1260.81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کے اختتام مارکیٹ 34111.64 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلاءکے باوجود پی ایس ایکس میں تیزی حوصلہ افزاءہے جس سے آئندہ ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ پی ایس ایکس کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری تا 30 اپریل 2020ءکے دوران فارن انویسٹرز پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے 207.211 ملین ڈالر سرمایہ کا انخلاءہوا ہے جبکہ 30 اپریل 2020ءکو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 11.558 ملین ڈالر کا سرمایہ نکالا ہے۔ دوران ہفتہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی و پٹرولیم اور کھاد کے شعبوں کے حصص کی فروخت بڑھی ہے تاہم مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے پی ایس ایکس میں حوصلہ افزاءاضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








