اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں رضاکار ٹائیگر فورس کے 20 ہزار نوجوان راشن کی فراہمی، مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ٹائیگر فورس کے 71 ڈاکٹرز اور 403 ہیلتھ ورکرز بھی یہاں خدمات سر …
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا رضاکار فورس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں رضاکار ٹائیگر فورس کے 20 ہزار نوجوان راشن کی فراہمی، مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ٹائیگر فورس کے 71 ڈاکٹرز اور 403 ہیلتھ ورکرز بھی یہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ٹائیگر فورس کے رضاکار ضابطہ اخلاق پر عمل کریں او وہی ذمہ داری ادا کریں جو انہیں دی جائے۔ پیر کو وزیر اعظم کے ہمراہ رضاکار فورس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹائیگر فورس کے سیالکوٹ پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ سیالکوٹ میں 302 بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں ٹائیگر فورس کے 71 ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور 403 ہیلتھ ورکرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے رضاکار ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ملک کر 3 ہزار مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس طرح یوٹیلٹی سٹور پر حکومت نے اربو روپے کی سبسڈی دی۔ ٹائیگر فورس یوٹیلیٹی سٹورز پر نہ صرف سماجی فاصلہ براقرار رکھنے بلکہ 19 اشیائے خوردو نوش کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ الغرض سیالکوٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو الیکرانک شناختی نمبر دے رےہ ہیں یہ نوجوان قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور انہیں جو ذمہ داریاں دی جائیں وہ پوری کریں۔ اپنی طرف سے وہ کسی ذمہ داری کا تعین نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی کو مستقل کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری یونین کونسل مقامی سطح پر اس فورس کا کنوینر اور سیکرٹری ہے۔ وزیرا عظم پورٹل میں کمیونیکیشن سروس میں تمام ڈیٹا موجود ہے وہ تمام ڈپٹی کمشنر سے منسلک ہے۔








