پاکستان پوسٹ نے 50 گرام سے 1 کلوگرام اور 2 کلوگرام تک رجسٹرڈ میل سروس کے لئے سلیب متعارف کرادی

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے 50 گرام سے 1 کلوگرام اور 2 کلوگرام تک رجسٹرڈ میل سروس کے لئے سلیب متعارف کرادی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے پیر کو” اے پی پی“ کو بتایا کہ 2 کلو وزنی سادہ میل پر نارمل خطوط کی حیثیت سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹنگ کا نظام بین الاقوامی میل کے لیے استعمال …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے 50 گرام سے 1 کلوگرام اور 2 کلوگرام تک رجسٹرڈ میل سروس کے لئے سلیب متعارف کرادی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے پیر کو” اے پی پی“ کو بتایا کہ 2 کلو وزنی سادہ میل پر نارمل خطوط کی حیثیت سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹنگ کا نظام بین الاقوامی میل کے لیے استعمال نہیں ہو رہااور اس کے بجائے بھیجنے والوں کو رقم کی رسیدیں دی جائیں گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ انہیں لفافوں میں زیادہ ٹکٹ چسپا کرنا پڑے گا تاکہ لوگوں کو پورا ایڈریس لکھنے میں دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے اپنے انٹرنیشنل میل سروس کے معاوضے میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ہوائی جہازوں کی ڈلیوری سروس ریٹ میں اضافہ کورونا وائرس کی وجہ سے کیا گیا ہے.نئے نظام نے بین الاقوامی میل پر بھی ٹکٹوں کا استعمال ختم کردیا ہے۔بھیجنے والے اب پاکستان پوسٹ کے ذریعہ بیرون ملک ترسیل کے لئے وصول کی جانے والی رقم کی رسید وصول کریں گے۔