کورونا وائرس کی وباء کے دوران اطلاعات کی آزادانہ فراہمی کو برقرار رکھا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 4 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے دوران اطلاعات کی آزادانہ فراہمی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے ،عالمی یوم آزادی صحافت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ صحت سے متعلق نقصان دہ مشوروں سے لے کر بے بنیاد سازشی نظریات تک، غلط اطلاعات کی ایک اور وباءبھی پھیلی ہوئی ہے۔ …

نیویارک ۔ 4 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے دوران اطلاعات کی آزادانہ فراہمی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے ،عالمی یوم آزادی صحافت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ صحت سے متعلق نقصان دہ مشوروں سے لے کر بے بنیاد سازشی نظریات تک، غلط اطلاعات کی ایک اور وباءبھی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط اطلاعات کے توڑ کیلئے پریس مصدقہ، سائنسی اور حقائق پر بنیاد رکھنے والی خبریں و تجزیے فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباءکے آغاز کے بعد کئی ممالک نے صحافیوں پر پابندیوں میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووِڈ 19 کو شکست دینے کے لیے نقل و حرکت کی آزادی کو عارضی طور پر محدود کیا جانا ضروری ہے لیکن اسے صحافیوں کی کام کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ڈالنے کا جواز نہیں بنایا جانا چاہیے۔ دریں اثناءصحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز کے مطابق وباء کی رپورٹنگ کے معاملے پر کم از کم 38 ممالک میں خبروں کو سینسر کرنے اور صحافیوں کو حراست میں لینے کے واقعات ہوئے ہیں۔ تنظیم نے 180 ممالک اور خطوں میں آزادی صحافت کی سطح کے اعداد و شمار گزشتہ ماہ جاری کیے ہیں ۔چین، جہاں سے وباء کا آغاز ہوا تھا، اشاریے میں 177 ویں نمبر پر ہے، جبکہ وائرس کے مصدقہ متاثرین اور ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد والا ملک امریکہ، 45 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق 66 ویں نمبر پر آنے والے ملک جاپان میں، حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔