چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے کورونا ریلف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے کورونا ریلف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے ۔ یہ بات پیر کو یہاں ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت عدالت عظمی کے تمام معزز ججز صاحبان کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے کورونا ریلف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے ۔ یہ بات پیر کو یہاں ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت عدالت عظمی کے تمام معزز ججز صاحبان کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے گریڈ سترہ سے بائیس کے افسران کی جانب سے بھی کورونا ریلیف فنڈ میں دو روز کی تنخواہ عطیہ کی گئی ہے۔