اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 گھنٹے کورونا سے برسر پیکار ہیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں بھی (ن) لیگ کی قیادت نے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھی، شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے بعد (ن) لیگ میں غم و غصہ …
ہمارے دور میں نیب ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہے،عمران خان نے اداروں کو افراد کی بجائے قانون کے ماتحت کیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 گھنٹے کورونا سے برسر پیکار ہیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں بھی (ن) لیگ کی قیادت نے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھی، شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے بعد (ن) لیگ میں غم و غصہ ہے، لگتا ہے کہ وہ سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔ پیر کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سوچ کا محور ہمیشہ اقتدار رہا ہے۔ (ن) لیگ کے دور میں نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، ہمارے دور میں نیب ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہے۔ عمران خان نے اداروں کو افراد کی بجائے قانون کے ماتحت کیا۔ انہوں ے کہا کہ حکوتم کا نیب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ آزاد و خود مختار ادارہ ہے۔ نیب میں شہباز شریف کی پیشی کے بعد (ن) لیگ کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، لگتا ہے ان کا پرچہ درست نہیں ہوا۔ وہ سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ اقتدار کو اپنی ذات کے لئے استعمال کیا، لندن میں جائیدادیں بنائیں، ٹی ٹیز کے ذریعے ملکی دولت کو بیرون ملک منتقل کیا گیا، عمران خان 24 گھنٹے کورونا سے بر سر پیکار ہیں اور دوسری جانب (ن) لیگ کی قیادت اپنی ذات سے نہیں نکلی، عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے (ن) لیگ کے رہنما اپنی ذات کے مسائل میں مصروف ہیں۔ عوام نے شہباز شریف کو صرف لیپ ٹاپ میں دیکھا ہے اس کے علاوہ نہیں۔ پریس کانفرنس میں غصہ دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا۔








