اوورسیز پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کے آفس میں اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کے آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکریٹری پارلیمانی امور، چیئرمین نادرا اورمنیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کے آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکریٹری پارلیمانی امور، چیئرمین نادرا اورمنیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تمام بنیادی مراحل جن میں تکنیکی، مالی و انتظامی شامل ہیں، طے ہو چکے ہیں لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیش کردہ تین رپورٹس جو جنوری 2018ءسے بحث کی منتظر ہیں، انہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ دونوں ایوانوں کیلئے آئندہ اجلاسوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیش کردہ رپورٹس پر ترجیحی بنیادوں پر بحث کروانے کے لئے خطوط لکھے گئے ۔ شرکاءنے اجلاس میں بائیو میٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ ووٹنگ کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس سسٹم کو منظور کر لیا۔