نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار100، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار100، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات618 ہو گئیں۔ این سی او …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار100، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات618 ہو گئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 10 ہزار 471 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 9 ہزار 691 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 4 ہزار 327 اور اسلام آباد میں 609 ہو گئی۔ بلوچستان میں 1876، گلگت بلتستان میں 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 79 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 7 ہزار 756 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 618 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں می24 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 175، پنجاب میں 191، کے پی کے میں 221، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 24 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 25 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 982 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 735 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 5434 مریض زیر علاج ہیں۔ 229 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں