وسطی افریقی جمہوریہ،باغیوں نے 26 دیہاتیوں کو قتل کردیا

بانیوگی۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وسطی افریقی جمہوریہ میں سیاسی عدم استحکام اور مذہبی تشدد کی وجہ سے رواں ماہ کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ بے رحمانہ قتل عام کے ایک واقعہ میں باغیوں نے 26 دیہاتیوں کو تہ تیغ کردیا۔صدر کے ترجمان البرٹ موکوپیم نے بتایا کہ ان لوگوں کا قتل دارالحکومت بانیوگی سے 350 کلومیٹر شمال کے قرب و جوار میں ندومیٹ گاو¿ں میں …

بانیوگی۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وسطی افریقی جمہوریہ میں سیاسی عدم استحکام اور مذہبی تشدد کی وجہ سے رواں ماہ کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ بے رحمانہ قتل عام کے ایک واقعہ میں باغیوں نے 26 دیہاتیوں کو تہ تیغ کردیا۔صدر کے ترجمان البرٹ موکوپیم نے بتایا کہ ان لوگوں کا قتل دارالحکومت بانیوگی سے 350 کلومیٹر شمال کے قرب و جوار میں ندومیٹ گاو¿ں میں کیا گیا۔انہوں نے اس کے لیے سابق سیلیکا باغی اتحاد کے جنگجوو¿ں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply