ٹڈی دل کے خلاف آپریشن ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 9 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) ملک میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 9 ہزار ہیکٹر سے زائدرقبہ پر سپرے کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے 53 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں جن میں بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 2 اضلاع شامل ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) ملک میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 9 ہزار ہیکٹر سے زائدرقبہ پر سپرے کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے 53 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں جن میں بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 2 اضلاع شامل ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سروے اور اسپرے آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں ایک لاکھ 33 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 6ہزار 100ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 2ہزار 400 سو ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں تقریبا 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا اور 900 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 92ہزار ہیکٹر سروے اور 272 ہیکٹر رقبہ ٹریٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹریٹ کیے گئے رقبہ میں سے120ہیکٹر پر فضائی سپرے کیا گیا ہے۔