وزیراعظم آزاد کشمیر نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر لاک ڈاو¿ن میں نرمی واپس لے لی، تین ہفتوں کے لئے لاک ڈاو¿ن سخت کرنے کا حکم

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاو¿ن میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوئے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈاو¿ن سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاو¿ن …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاو¿ن میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوئے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈاو¿ن سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاو¿ن بحال کر دیا جائے گا، لاک ڈاو¿ن کے دوران اشیاءضروریہ، میڈیکل سٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ عوام سے تعاون کی اپیل ہے، یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں۔ عید سادگی سے منائیں، عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نا نکلیں۔