وزیراعظم عمران خان غریب عوام کادکھ جانتے ہیں،محمد عثمان ڈار

سیالکوٹ18مئی( اے پی پی) ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سٹی میں”سٹی کررونا رےلےف فنڈ “کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور 24 مئی تک سیالکوٹ سٹی کے 40 ہزار سے زائد افراد کو5،5ہزار روپے دے دئیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ” سٹی کورونا ریلیف فنڈ “کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کے سلسلے میں …

سیالکوٹ18مئی( اے پی پی) ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سٹی میں”سٹی کررونا رےلےف فنڈ “کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور 24 مئی تک سیالکوٹ سٹی کے 40 ہزار سے زائد افراد کو5،5ہزار روپے دے دئیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ” سٹی کورونا ریلیف فنڈ “کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے جو قابل تحسین ہے،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کادکھ جانتے ہیں‘اسی لئے حکومت نے عوام کی آسانی کیلئے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی ہے لیکن کاروباری مراکز ‘بازاروں ‘مارکیٹوں اور خواتین کے خریداری سنٹروں پر رش دیکھ کرایسالگتاہے کہ دکانداروں اور عوام کواحتیاطی تدابیرکی پروانہ نہیں ہے ‘ہم سب کوچاہیے کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں ‘اس سے لوگ کوروناکے مہلک مرض سے محفوظ رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈار نے چیئرمین ائیرپورٹ سیالکوٹ ندیم انور قریشی سے سیالکوٹ سٹی کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک وصول کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرصوبائی وزیر چوہدری اخلاق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ مستنصر فیروز، عامر ڈار،چیئر مین ائیر سیال فضل جیلانی،صدر اےوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف، زین علی شبیر،خاور انور خواجہ، میاں محمد رےاض، نوید بابر اقبال ،اقبال سونی،میں سبحان،ملک زاہد، سےکرٹری اطلاعات ونشرےات ڈسٹرکٹ میاں اعجاز جاوید و دیگر سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وباءسے بچاو¿ کیلئے ہمیں چاہیے کہ ایس اوپیز کی ہرگزخلاف ورزی نہ کریں اسی میں ہماری بہتری ہے ‘انہوںنے کہاہے کہ اگرچہ حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کرکے کاروبارکی اجازت دے کرخوش آئنداقدام کیاہے ‘مگرپبلک مقامات پر عوام الناس کارش دیکھ کر اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ عوام ایس اوپیز پرعمل کریں کیونکہ کوروناکے باعث ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں‘ تاجروں کوبھی چاہیے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بنائیں،ماسک کااستعمال کریں اور باربارہاتھ دھوئیں۔

مزید خبریں