وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا،جو …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا،جو لوگ ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں،منہ کور کئے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ پہلے کوشش کریں گے سخت کارروائی کی بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ماسک کی دستیابی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، مزید بھی منگوائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا /منہ ڈھانپنا اب لازم قراردیدیاگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مارکیٹس،عوامی مقامات مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ تین ہزار تک جرمانے کرسکتے ہیں اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔