نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ،

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 742، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 69ہزار 496تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3039نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 88مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1483ہو گئی ہیں۔ این سی …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 742، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 69ہزار 496تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3039نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 88مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1483ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 25ہزار 56تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 27ہزار360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 9ہزار540اور اسلام آباد میں 2428 ہو گئی۔ بلوچستان میں 4193، گلگت بلتستان میں 678کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 251ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 25ہزار 271مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 88اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1483تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 465، پنجاب میں 475، کے پی کے میں 453، گلگت بلتستان 11 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 27 اور بلوچستان میں 46شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 47ہزار 30 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14ہزار 972افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 727 ہسپتالوں میں 4480مریض زیر علاج ہیں۔ 723کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔