وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 7 قومی پارک قائم کرے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 6 لاکھ 50 ہزار 42 ہیکٹرز پر یہ پارکس محیط ہوں گے۔اس منصوبے پر 2 ارب …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 7 قومی پارک قائم کرے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 6 لاکھ 50 ہزار 42 ہیکٹرز پر یہ پارکس محیط ہوں گے۔اس منصوبے پر 2 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سے جنگلات اور جنگلی حیات دونوں کو تحفظ ملے گا۔اس منصوبے سے مقامی افراد کو ملازمت کے موقع میسر آسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 20 ہزار ایکڑ پر محیط مارگلہ ہلز پارک بھی ان پارکس میں شامل ہے۔ باقی پارکس میں کھری مورت ،شیخ بدین،چلتن ہزار گنجی،تکر،دیوا وٹالہ،خنجراب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ارب سونامی منصوبے میں اس وقت 65 ہزار افراد ڈیلی ویجزملازمت پر ہیں۔ اوراس سال کا 2 کروڑ پودوں کا ہدف حاصل کرنے کے کے لئے ان میں تین گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بعدازاں اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 31 قومی پارکس بنائے جائیں گے۔