خانیوال۔ 31 مئی (اے پی پی) پل رانگو کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافراے سی بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق 30مسافر زخمی ۔ریسکیو1122نے شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنرشبیر احمد …
پل رانگو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 6افراد جاں بحق، 30 زخمی

مزید خبریں
خانیوال۔ 31 مئی (اے پی پی) پل رانگو کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافراے سی بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق 30مسافر زخمی ۔ریسکیو1122نے شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنرشبیر احمد ڈوگر نے ٹراما سنٹر خانیوال میں زخمیوں کی عیادت کی اور جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق خانیوال سے تقریبا20کلو میٹر دور خانیوال ملتان قومی شاہراہ پل رانگو پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر اے سی بس نمبرLRJ-6233الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6مسافر جن میں4سالہ دانیال ولد عمران سکنہ ناروال ،19سالہ عادل سعید ولد سعید،جلال آباد ملتان،28سالہ تیمورولدخالدموضع اعظم ہانس ملتان ،36سالہ شہباز ولد سراج دین ناروال،26سالہ نجیب اللہ ولد حکیم خان باجوڑ ایجنسی اور 50زکریا بیگم سکنہ شگرگڑھ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی چل بسے جبکہ 30دیگر مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے تین شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ باقی زخمیوں کوڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنرشبیر احمدڈوگر نے ٹراما سنٹر خانیوال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ایم اسی ڈی ایچ کیو کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔دیگر زخمیوں میں گلشیرولد محمد ارشد،وقار خان ولد محمد شفیق خان ،رحمان علی ولدارشد،امجد ولدمنظور احمد ،محمد توقیر ولد محمد حفیظ ،محمد حفیظ ولد محمد رشید،باسط ولدعمران ،سلمان ولد نصیر احمد ،وقار علی ولدمحمد یار شقی احمد ولد جیون ،علی گل ولدکالو،ثمینہ بی بی ولد اجلال،عظمی بی بی روبینہ بی بی ،قاسم ولد مشتاق ،عبدالرحمن ولد طفیل ،عطیہ بی بی ،مشتاق ولد سلطان،محمد ابرار ولد محمد مالک اسد علی ولدریاست علی ،انعم،مطاہرولد بشارت ،خدیجہ بی بی ،عمران بی بی ،محمد ناصر ولداقبال ،محمد ساجد ولد محمد امین ،عبدالستار ولد بشیر ،مدثم ولد مشتاق،رخسانہ ،نویدولد قاسم ،سلمان ولد ولد نذیر احمد اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہیں جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان اور ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ہے ۔بس شگرگڑھ سے بہاولپور جارہی تھی جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق شگر گڑھ ،ناروال ،احمد پور شرقیہ ،بہاولپور ،مظفر گڑھ،باجوڑ ایجنسی ،مخدوم رشید اور ملتان کے نواحی علاقوں سے ہے۔








