قصور۔ 31 مئی (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکی ہدایت کی ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے”اے پی پی“کوبتایاکہ کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثرنہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مددمل سکے۔انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس …
قصور، کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکی ہدایت

مزید خبریں
قصور۔ 31 مئی (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکی ہدایت کی ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے”اے پی پی“کوبتایاکہ کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثرنہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مددمل سکے۔انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کٹائی کےلئے صبح کا وقت بہترین ہوتاہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے 3دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کےلئے صاف جگہ کا انتخاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کودالوں کی برداشت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








