کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

لاہور۔31 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلناہوگا۔ سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا۔ منہ او رناک کو ڈھانپ کر ہم نہ صرف خود محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا …

لاہور۔31 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلناہوگا۔ سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا۔ منہ او رناک کو ڈھانپ کر ہم نہ صرف خود محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کےلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ صحت مند زندگی کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کورونا سے محفوظ رہیں۔ ماسک پہن کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔