پمز ہسپتال کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، فراہم کئے گئے وینٹیلیٹرز قابل استمعال ہیں‘ ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، فراہم کئے گئے وینٹیلیٹرز قابل استمعال ہیں۔ پیر کو این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پمز ہسپتال نے کچھ مزید طبی آلات طلب کئے ہیں، یہ آلات وینٹیلیٹرز کا حصہ نہیں ہیں۔ ترجمان نے …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، فراہم کئے گئے وینٹیلیٹرز قابل استمعال ہیں۔ پیر کو این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پمز ہسپتال نے کچھ مزید طبی آلات طلب کئے ہیں، یہ آلات وینٹیلیٹرز کا حصہ نہیں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سامان وزارت صحت کی پروکیورمنٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں ہے، طلب کردہ آلات کی پمز کو فراہمی کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے۔