اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی)یو این ایچ سی آر پاکستان نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وباءکے دوران یونی لیور فراخدلی کے ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں جراثیم کش اشیاءہینڈ سینی ٹائزر، صابن، شیمپو، ماسک اور لوشن تقسیم کر رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یو این ایچ سی آر پاکستان نے کہا کہ حفظان صحت اور کوویڈ 19 کی روک تھام …
کوویڈ 19 کی وباءکے دوران یونی لیور فراخدلی کے ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں ہینڈ سینی ٹائزر، صابن، شیمپو، ماسک اور لوشن تقسیم کر رہا ہے، یو این ایچ سی آر پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی)یو این ایچ سی آر پاکستان نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وباءکے دوران یونی لیور فراخدلی کے ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں جراثیم کش اشیاءہینڈ سینی ٹائزر، صابن، شیمپو، ماسک اور لوشن تقسیم کر رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یو این ایچ سی آر پاکستان نے کہا کہ حفظان صحت اور کوویڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے یونی لیور کی کوششوں اور کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام جاری رہے گا۔ ٹویٹ میں یو این ایچ سی آر پاکستان نے یونی لیور کا شکریہ ادا کیا۔








