اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیا ری کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے بغیر ہم کورونا کے خلاف نہیں لڑ سکتے، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کووڈ۔19کے خلاف عالمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی انہوںنے کہ …
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیا ری کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے بغیر ہم کورونا کے خلاف نہیں لڑ سکتے، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کووڈ۔19کے خلاف عالمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی انہوںنے کہ پاکستان کووڈ۔19کے حوالہ سے ریسرچ ، ویکسین اور ادویات کی تیاری اور ٹیسٹنگ ری ایجینٹس کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے مقابلہ کے لئے ہمیں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ ایک سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ویکسین کی تیاری ابتدائی مرحلہ میں ہے اور ویکسین تیار ہونے کے بعد بڑا مرحلہ اس کی بڑے پیمانے پر تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تنہا کوئی ایک ملک ویکسین تیار نہیں کرسکتا جس کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ستمبر یا اکتوبر تک ویکسین تیار کرلی جائے گی۔ انہوںنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایس اوپیز پر عمل کریں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے 64 ریسرچ گروپ عالمی وباءسے نمٹنے کے لئے تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ دنیا کی ہر حکومت کورونا کے پھیلاﺅ کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں ہماری حکومت بھی جامع اقدامات کر رہی ہے ، علاوہ ازیں ملک کے تعلیمی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔








