اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ …
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 14 سال تک کی عمر کے تقریبا 13 ہزار لڑکوں کو اغوا کیا گیا، ان بچوں کو آگرہ، دلی اور تہار کی جیلوں میں رکھا گیا ہے جبکہ بیس ماہ کے بچوں سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بربریت کا نشانہ بنانے پر جاگنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے بھی وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔









