اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 26 لاکھ ہو گئی ہے، رواں مالی سال کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین اور نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے 62 ہزار 601 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ جمعہ کو …
حکومت نے ٹیکس نیٹ کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے، رواں مالی سال کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 26 لاکھ ہو گئی ہے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا ایوان بالا کے اجلاس میں جواب
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 26 لاکھ ہو گئی ہے، رواں مالی سال کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین اور نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے 62 ہزار 601 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، مارکیٹ کمیٹیوں کی مدد سے تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، جائیداد اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار، بینک اکائونٹس معلومات حاصل کرنا، عمومی طور پر سفر کرنے والے افراد کے اعداد و شمار، صنعتی و تجارتی گیس صارفین اور ڈسکوز سے بجلی صارفین کے اعداد و شمار حاصل کئے گئے ہیں، ان معلومات کی بنیاد پر ٹیکس وصولی کا عمل جاری ہے۔









