این ڈی ایم اے نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو کووڈ ٹیسٹنگ کےلئے پی سی آر مشین فراہم کر دی

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو کووڈ ٹیسٹنگ کےلئے پی سی آر مشین فراہم کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پی سی آر مشین جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال کے نمائندے کے حوالہ کی گئی۔ ہولی فیملی ہسپتال نے این ڈی ایم اے کو پی سی آر مشین کےلئے خط …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو کووڈ ٹیسٹنگ کےلئے پی سی آر مشین فراہم کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پی سی آر مشین جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال کے نمائندے کے حوالہ کی گئی۔ ہولی فیملی ہسپتال نے این ڈی ایم اے کو پی سی آر مشین کےلئے خط لکھا تھا۔ ترجمان کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کی درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پی سی آر مشین دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے پاس ٹیسٹنگ کٹس کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور حسب ضرورت ہسپتالوں کو کووڈ۔19 ٹیسٹنگ سامان فوری طور پر فراہم کیا جا رہا ہے۔